چنیوٹ ،میانوالی ایکسپریس کا چنیوٹ کے مقام پر حادثہ پیش

جمعرات 12 دسمبر 2024 16:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2024ء) لاہور سے براستہ چنیوٹ سرگودھا میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس کوچنیوٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ٹرین حادثہ کے نتیجہ میں ٹرین میں سوار تین افراد معمولی زخمی ہوگئے۔تفصیات کے مطابق چنیوٹ سرگودھا روڈ پل دریائے چناب ریلوے پھاٹک پر ٹرین ریت سے لوڈ ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ چنیوٹ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی۔

(جاری ہے)

ٹرین انجن کو پٹری سے اٹھانے کے لیے مشینری موقع پر پہنچ گئی۔ ٹرین روٹ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا،ڈمپر اور ٹرین کے ٹکرانے سے ریلوے پٹڑی اور ٹرین انجن کو نقصان پہنچا ہے۔زخمیوں میں عاصمہ زوجہ کریم نواز 26 سال سکنہ میانوالی، زین علی ولد اختر علی 18 سال سکنہ میانوالی اورمحمد رفیق ولد نور محمد 56 سال سکنہ پتو کی شامل ہیں۔ٹرین کی بوگیوں کو دوسرے انجن کے ذریعے چناب نگر منتقل کیا گیا۔\378