کمشنر نصیر آباد ڈویژن کاایس ای ایریگیش کے ہمراہ ربی کینال ون، ربی کینال ٹو کا دورہ

جمعرات 12 دسمبر 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2024ء) کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین رحمٰن خان نے ایس ای ایریگیش غلام سرور بنگلزئی کے ہمراہ ربی کینال ون، ربی کینال ٹو کا دورہ کیا اور دونوں کینالز میں پانی کی صورتحال اور دونوں کینالوں سے کاشت کی گئی فصلات اور سبزیوں کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پٹ فیڈر کینال کے دورے کے دوران انہوں نے ان سے نکلنے والی زیلی شاخوں جن میں عمرانی ساخ، مگسی ساخ و دیگر شامل ہیں دورہ کیا ایس ای ایریگیشن کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منسٹر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کی خصوصی دلچسپی اور سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کے احکامات کی روشنی میں بڑے پیمانے پر ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت ربی کینال ون اور ربی کینال ٹو سے ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ 50 ہزار ایکڑ کے لگ بھگ اراضی پر فصلات کاشت کی گئی ہے جس میں سبزیاں، گندم اور دیگر فصلات شامل ہیں اسی طرح پٹ فیڈرکینال کمانڈ ایریا کے دونوں اطراف میں فصلات کاشت کی گئی ہیں جبکہ پٹ فیڈرکینال کی زیلی شاخوں کے ذریعے بھی ٹیل تک زمینداروں اور کاشتکاروں کو زرعی پانی پہنچایا گیا ہے اور اس بار ایریگیشن کے انجینیئرز اور عملہ کی سخت محنت جدوجہد اور منصفانہ پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے جس کی بدولت ٹیل تک زمینداروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پٹ فیڈرکینال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس سال پٹ فیڈر کینال کے اندرونی اور بیرونی دونوں اطراف میں بمپر فصل کاشت کی گئی ہے نصیرآباد ڈویژن کو گرین بیلٹ میں تبدیل کرنے میں ہم کامیاب ھو گئے ہیں اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان نے ایریگیشن آفیسران کی کاوشوں و محنت کو سراہا اور کہا کہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا واحد ڈویژن ھے جو دریائی پانی سے آباد ھوتی ھے اور یہ ڈویژن بلوچستان کے اناج گھر کے نام سے مشہور ہے کمشنر نصیرآباد نے کہاکہ اسی طرح آپ اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور پانی کی ترسیل منصفانہ طریقہ سے کریں اور ٹیل میں آباد زمینداروں و کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہاں کے کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے اور ڈویژنل انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی ایریگیشن آفیسران کو چاہیے کہ وہ پانی کی ترسیل منصفانہ طریقہ کار سے کرنے کو یقینی بنا کر ٹیل تک آباد زمینداروں کو بھی مستفید کیا جا سکے تاکہ ان کی زندگی میں بھی مثبت تبدیلی لائی جا سکے اسی دوران انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد نوراحمد ڈومکی کی این اے 65 پر ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے ویکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کے عمل کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ اسی طرح آئندہ بھی یہ عمل جاری رہنا چاہئے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔