وزیراطلاعات مظہر سعید شاہ کا معروف عالم دین مولانا عبدالعزیز علوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 13 دسمبر 2024 19:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2024ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے معروف عالم دین مولانا عبدالعزیز علوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مولانا کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک انکی کامل مغفرت فرماے اور جملہ لواحقین کو صبرجمیل عطا فرماے۔