wحیدرآباد، تمباکو نوشی سے پاک حیدرآبادسائیکل ریلی کا افتتاح

جمعہ 13 دسمبر 2024 22:25

۔ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2024ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلا ل احمد میمن نے آج سرکٹ ہائوس حیدرآباد میں ضلع انتظامیہ اورتمباکو نوشی کنٹرول سیل سمیت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے مشترکہ تعاون سے تمباکو نوشی سے پاک حیدرآبادسائیکل ریلی کا افتتاح کیا-اس موقع پرکمشنر حیدرآباد نے کہا کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے پاکستان بھر سمیت حیدرآباد میں بھی صحتمند افرادجان لیوا امراض میں مبتلا ہوکراپنی جان سے چلے جاتے ہیں ،صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے انتظامیہ پولیو سمیت تمباکو نوشی جیسی عادات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھرپورجدوجہدکررہے ہیں اس ضمن میںآج سائیکل ریلی کا انعقاد کیاگیا ہے تاکہ نوجوان نسل صحتمندسرگرمیوں کی جانب راغب ہوسکیں -انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سائیکلنگ اور دیگرصحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے ان کے جسمانی نظام کو بہتر بناتے ہوئے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کوبڑھانا ہے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ تمباکو نوشی ایک خطرناک عادت ہے جوجسمانی، ذہنی اور معاشرتی صحت پرگہرے اثرات ڈالتی ہے اس سے بچنا اور ترک کرنا صرف ایک فرد کی صحت ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی بہتری کے لیے ضروری ہے اور کہا کہ مضبوط ارادے ، مناسب رہنمائی اور صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے تمباکو نوشی سے نجات ممکن ہی- انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی کے استعمال سے پھیپڑوں کے امراض ، امراض قلب ، نظام تنفس کی خرابی اور کینسر جیسے امراض ہوسکتے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ سائیکلنگ ایک صحت بخش اور ماحول دوست سرگرمی ہے جس سے قلب،پھیپڑے ،ذہنی امراض سے محفوظ رہ کرایک صحتمند زندگی اپنائی جاسکتی ہے ،سرکٹ ہائوس سے شروع ہونے والی سائیکل ریلی جیم خانہ حیدرآباد سے ہوتی ہوئی واپس سرکٹ ہائوس حیدرآباد پہنچی،جہاں پرکمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن اورڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے سائیکل ریلی میں شرکت کرنے والوں میںشیلڈ زتقسیم کیں - اس موقع پراے ڈی سی ون عبدالخالق بلوچ ،تمباکونوشی سیل کی رکن،محکمہ صحت کے افسران مختلف کھیلوں کی کھلاڑیوں کے علاوہ اسکولز، کالجزکے طالبعلموں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی-

متعلقہ عنوان :