چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا کوئٹہ میں سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ کیمپس کا افتتاح

بدھ 18 دسمبر 2024 17:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2024ء) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کوئٹہ میں سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ (ایس ایم آئی ٹی)کے کیمپس کا افتتاح کردیا۔ سیلانی ٹرسٹ کے صدر امین لاکھانی، احمد رضا، سعید سرپرہ و دیگر بھی موجود تھے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے، آپ کمپیوٹر کے ذریعے دنیا سے لنک ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے سیلانی ٹرسٹ کے دفتر کا دورہ کیا ہے اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کرنی ہے، کوشش ہے کہ سیلانی کو بڑی جگہ دلائوں تاکہ وہ جوانوں کو ہنر بنانے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ جب سے وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف لیا ہے ٹیکنالوجی کو پروان چڑھانے کیلئے تگ و دو کررہے ہیں ہم سب کو مل کر آئی ٹی انڈسٹری کو آگے بڑھانا ہے، سیلانی ٹرسٹ جو ہنر سیکھا رہا ہے یہی بچے پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔