سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ ‘ عمان کے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں

پاکستان بحریہ دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر میری ٹائم سیکورٹی کے فروغ کی مضبوط حامی ہے‘ نیول چیف

جمعرات 19 دسمبر 2024 13:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2024ء)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عمان کا سرکاری دورہ اور عمان کے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں‘نیول چیف کی سلطنت عمان کے شاہی دفتر کے وزیر, کمانڈر رائل نیوی آف عمان اور کمانڈر نیشنل ڈیفنس کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے بحری قزاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے کہا کہ پاکستان بحریہ دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر میری ٹائم سیکورٹی کے فروغ کی مضبوط حامی ہے۔ عمان کے سول و عسکری حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔بعد ازاں؛ نیول چیف نے سید بن سلطان نیول بیس، رائل عمان بحریہ کے بحری جہاز، میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، نیشنل ڈیفنس کالج ، ملٹری ٹیکنیکل کالج اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی سمیت اہم بحری تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔