یومِ شہداء کے موقع پر شہید ریسکیو اہلکاران محمد عثمان اور محمد عمران کی قبور پر فاتحہ خوانی

جمعہ 20 دسمبر 2024 20:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2024ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)کی ہدایات پر ریسکیو 1122 اٹک نےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی زیر نگرانی بھر پور طور پر یوم شہداء منایا۔

(جاری ہے)

ریسکیو تحصیل جنڈ کے انچارج قاسم خان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی جانب سےشہید ریسکیوئزر محمد عثمان اور محمد عمران کی قبروں پر پھولوں کی چادر اور گلدستہ چڑھایا۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ریسکیو کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی اور دونوں شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔بعد ازاں ریسکیو افسران اور ریسکیوئرز نے شہداء کے گھر تشریف لائے اور ان کے ورثا سے میں انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :