جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو 28 دسمبر کو جیکب آباد کا دورہ کریں گے

اتوار 22 دسمبر 2024 19:00

[جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2024ء) جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو 28 دسمبر کو جیکب آباد کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو 28 دسمبر جیکب آباد کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مختلف بڑے عوامی اجتماعات اور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، وہ جیکب آباد میں ضلعی امیر ڈاکٹر عبدالغنی انصاری کی صدارت میں منعقد ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرس میں شرکت سمیت جونگل میں مولانا عبدالحفیظ اوڈھانو کی صدارت میں حرمت رسول ﷺ اور دستار فضیلت کانفرنس، میر حسن ڈاہو پیر شاخ میں مفتی عبدالشکور کھوسو کی صدارت میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ جلسے سے جبکہ گاؤں محبوب چنا میں خالد محمود چنا کی صدارت میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے مختلف پروگراموں میں صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، سینیٹر مولانا عطا الرحمن، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالمجیب قریشی، مرکزی ناظم مفتی سعود افضل ہالیجوی، صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبداللہ پہوڑ، مولانا اسداللہ کھڑو، مولانا صبغت اللہ جوگی، نامور نعت خواں الحاج امداد اللہ پھلپوٹو، اظہار الحق صدیقی اور دیگر معروف علمائے کرام اور مقررین بھی شریک ہوں گے۔