لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض علی چشتی سپرد خاک،نماز جنازہ میں عسکری و سیاسی شخصیات کی شرکت

منگل 24 دسمبر 2024 21:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2024ء) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد سمیت عسکری اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات، صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب، وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق، سابق ڈی جی نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد احمد رضا قصوری، کنور قطب الدین، کموڈور ارشد محمود اور بریگیڈیئر (ر) انصار الحق شامل تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض علی چشتی نے اپنے کیریئر کے دوران اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور قومی دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات پر مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔