مانسہرہ ،نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت اور بحالی کا2روزہ تربیتی سیشن مکمل

بدھ 25 دسمبر 2024 14:57

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2024ء) ڈی ایچ او ہیلتھ آفس مانسہرہ میں نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت اور بحالی کا 2 روزہ تربیتی سیشن مکمل ہو گیا ہے۔ 15 کمیونٹی مڈوائف نے (ایم این سی این) ضلع مانسہرہ کے تربیتی سیشن میںشرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹرینرز میں ڈاکٹر نگہت، ڈاکٹر فرح اور انیلہ شامل تھیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ خان نے تمام حصہ لینے والے سی ایم ڈبلیوز میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں ایم این سی این آفس کے ڈویژنل سوشل آرگنائزر (ہزارہ) ترابی اور سیار خان ایم این سی ایچ سیل مانسہرہ نے بھی شرکت کی۔ ایم ایس ایانو جائیکا انٹرنیشنل کی نمائندگی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :