پاک افغان جھڑپ میں طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ، تباہ شدہ فائٹر جیٹ بھارتی نکلا

ویڈیو میں دکھایا گیا تباہ شدہ طیارہ دراصل بھارت کا مگ-21 ٹو سیٹر فائٹر جیٹ ہے

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:25

پاک افغان جھڑپ میں طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ، تباہ شدہ فائٹر جیٹ بھارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) گزشتہ رات شروع ہونے والی پاک افغان کشیدگی کے دوران بھارت اپنے روایتی پروپیگنڈے سے باز نہ آیا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر جارحیت شروع ہوتے ہی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا مشین نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کا جنگی طیارہ مار گرایا تاہم، ہمیشہ کی طرح بھارت کے اس جھوٹ کی حقیقت سامنے آگئی ہے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی جس میں رات کے اندھیرے میں زمین سے شعلے اٹھتے دکھائی دئیے،اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا افغانستان کی فورسز نے پاکستان کا لڑاکا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔