
فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ
جواب تو وقت کی ضرورت تھی ،جس موثر انداز سے جواب دیا، حق یہ بنتا تھا اور یہی تقاضا ہے،اب سیاسی قیادت کو اس موقع پر لبیک کہنا چاہیے،مشیر وزیراعظم آئیں اور میثاق استحکام پاکستان پر سر جوڑ کر بیٹھیں اور وزیراعظم کی پیشکش پر بات کریں،ایک مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر احتجاج کررہی ہے، یہ موقع احتجاج کا نہیں ،پاکستان کی افواج اپنے شہدا کے خون کا بدلا لے رہی ہے، ہماری مت سنیں مگر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں اور احتجاج موخر کریں، پریس کانفرنس
اتوار 12 اکتوبر 2025 15:20

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہر دل میں یہ بات تھی کہ اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب دیا گیا ہے، اس پر میں وزیراعظم ، صدر پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ جواب تو وقت کی ضرورت تھی لیکن جس موثر انداز سے جواب دیا، حق یہ بنتا تھا اور یہی تقاضا ہے، اب سیاسی قیادت کو اس موقع پر لبیک کہنا چاہیے کیوں کہ ہم نے ایک ایسے دشمن کو ٹھکانے لگایا ہے جو ہم پر چھپ کر وار کرتا آیا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج ہمیں داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، آئیں اور میثاق استحکام پاکستان پر سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس پر جو پیشکش وزیراعظم نے کی ہے، اس پر بات کریں۔انہوںنے کہاکہ میں خصوصی طور پر پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو کہتا ہوں آپ ہمیں گالیاں دیں اور اپنا بیانیہ برقرار رکھیں کہ ہم نے کسی کو چھوڑنا نہیں لیکن آپ پاکستان، مسلح افواج اور شہدا کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کے خون کو عزت دیں اور ملک کے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں عزت کا مقام حاصل کرچکا ہے، پوری دنیا پاکستان کی عسکری اور سفارتی قوت کو تسلیم کرتی ہے، آپ بھی اس قوت کا حصہ بنیں تاکہ اندرون وبیرون معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ سکیں ، پاکستان معاشی طور پر آگے بڑھے اور مستحکم ہو۔راناثنااللہ نے کہا کہ اس موقع پر میں ایک مذہبی جماعت جو غزہ مارچ کے نام پر احتجاج کررہی ہے، ان سے کہنا چاہوں گا آپ کے احتجاج میں پرتشدد واقعات ہوئے ہیں، اس حوالے سے مفتی منیب الرحمٰن، مولانا فضل الرحمٰن اور علامہ طاہر اشرفی سمیت دیگر رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی افواج اپنے شہدا کے خون کا بدلا لے رہی ہے، آپ بے شک ہماری مت سنیں مگر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں اور جن شہدا کے خون کا حساب چکایا جارہا ہے، ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے اس احتجاج کو موخر کریں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عزت اور سالمیت مقدم ہونی چاہیے، جب پاکستان کی بات ہو تو سب کچھ بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کو اس موقع پر اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اگر آج پی ٹی آئی یہ بیانیہ بناتی ہے تو اس سے آگے ان کے لیے بھی کوئی راستہ نکلے گا۔مزید قومی خبریں
-
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کاجڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہائوسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
-
ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں دونوں جانب سے سرحدوں کا احترام ہو،وزیر دفاع
-
انجینئر امیر مقام سے پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ کی ملاقات، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست
-
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی
-
اسلام آباد مارچ؛ اہم حکومتی شخصیات اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت، بعض مطالبات پر فریقین میں اتفاق ہوگیا
-
فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ
-
سیرین ایئر کو 2 ہفتے کیلئے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی
-
لاہور سے تمام موٹرویز کوکھول دیا گیا، جڑواں شہروں کے راستے کھلنا شروع، ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال، اسلام آباد کا ریڈ زون بدستور سیل
-
طیفی بٹ کی لاش سی سی ڈی ٹیم کی موجودگی میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی
-
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو کی گئی، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی سڑکیں بند، میٹرو بس سروس بدستور معطل، شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات، موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی بحال
-
سعودی عرب، ایران اور قطر کا پاک افغان سرحدی جھڑپوں پر شدید تشویش کا اظہار، دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.