ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں دونوں جانب سے سرحدوں کا احترام ہو،وزیر دفاع

سرحدوں کا احترام نہ کیاگیا تو یہ سلسلہ چلتا رہیگا،پھر ہمیں بھی دراندازی کامنہ توڑ جواب دینا پڑے گا،خواجہ آصف کا بیان

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:25

ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں دونوں جانب سے سرحدوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی شرانگیزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں انکی اور ہماری طرف سے سرحدوں کا احترام ہو۔

(جاری ہے)

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہاکہ اگرسرحدوں کا احترام نہ کیاگیا تو یہ سلسلہ چلتا رہیگاپھر ہمیں بھی دراندازی کامنہ توڑ جواب دینا پڑیگا،ہندوستان کی شمولیت کے بعد یہ ٹرائی اینگل بن گیا ہے، ہمارے لیے اس صورتحال کا سدباب ضروری ہوگیا ہے گزشتہ رات ہم نے اس صورتحال کا سدباب کیا۔

وزیردفاع نے کہاکہ افغانستان کومتعددباربتایاگیاتاہم کوئی مؤثر اقدام نہ ہوا، افغانستان دراندازی روکنے کی ضمانت دینے کو تیار نہیں تھا۔