انجینئر امیر مقام سے پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ کی ملاقات، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:10

انجینئر امیر مقام سے پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ نے پشاور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جرگے نے صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام سے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کرنے کی درخواست کی۔ انجینئر امیر مقام نے اپنی رہائشگاہ آمد پر جرگے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ اپوزیشن سے باہمی مشاورت اور سب کو اعتماد میں لینے کے بعد آپ کو مناسب جواب دیں گے۔