یوریا کی کھپت میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی

6577000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی ، 2023 میں 6642000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی تھی

پیر 6 جنوری 2025 17:26

یوریا کی کھپت میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)ملک میں یوریا کی کھپت میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال 2024 کے دوران ملک میں 6577000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو سال 2023 کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ سال 2023 میں ملک میں 6642000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق دسمبر میں 991000 ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 58 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

دسمبر 2023 میں 628000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔دوسری جانب یوریا کے برعکس ڈی اے پی کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیلنڈر سال 2024 کے دوران ملک میں 1641000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو کیلنڈر سال 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد زیاد ہ ہے۔ کیلنڈر سال 2023 میں 1576000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 152000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ہوئی جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2023 میں ملک میں 88000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :