کاشتکاروں کوپھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کرنے کا مشورہ

منگل 7 جنوری 2025 16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹر کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ مٹر کی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3چنائیاں دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اور نہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے۔ انہوں نے کہاکہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کاوقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دور کی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مٹر کی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقرار رکھنے کیلئے انہیں چناؤ کے بعد کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :