32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس

مارکیٹ ریٹ کے مطابق بیج گندم کی خریداری کر کے زمینداروں کو پورا معاوضہ ادا کررہے ہیں ‘علی ارشد رانا

منگل 29 اپریل 2025 14:14

32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایم ڈی محبوب عالم، ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر وڑائچ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ملک اسحاق اعوان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد قادر، پی ایس او ٹو منیجنگ ڈائریکٹر عامر سہیل بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل جاوید اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ناصر حیات و دیگرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بیج گندم کی خریداری رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے۔ اجلاس میں گندم کے نرخوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کو پلان کے مطابق گندم کی خریداری کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن اپنے رجسٹرڈ کاشتکاروں سے مارکیٹ ریٹ کے مطابق بیج گندم کی خریداری کر کے زمینداروں کو پورا معاوضہ ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :