سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت

پیر 7 اپریل 2025 13:55

سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے   کی ہدایت
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے اور مناسب آبپاشی کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ اگاؤکے بعد جب فصل 4پتے نکال لے تو کمزوراور فالتو پودے اس طرح نکال دیئے جائیں کہ پودوں کا باہمی فاصلہ آبپاش علاقوں میں تقریباً 9انچ اوربارانی علاقوں میں12انچ ہوجائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ مذکورہ فاصلے کی بناءپر فصل کو اپنے غذائی اجزاءحاصل کرنے میں مددملتی ہے اورفصل بھی خوب پھلتی پھولتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرل سے کاشتہ فصل کو پہلاپانی لگانے سے قبل کم ازکم ایک مرتبہ گوڈی ضرورکی جائے تاکہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیاں تلف ہوجائیں اور زمین میں ہواکی آمدورفت بھی بہتر ہوجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکارفصل کو روئیدگی کے20دن بعد پانی ضرورلگائیں تاکہ فصل کو متاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی فصل کو اس کی کل ضرورت کا 20سے 25فیصد پانی فصل اگنے سے لیکر 1 ماہ کے دوران لگانا ضروری ہے کیونکہ اگر فصل کوسوکالگ جائے تو بیج کی پیداوار میں 40فیصد سے زیادہ کمی ہوجاتی ہے جس کیوجہ سے ایک طرف تو عمل زیرگی متاثر ہوتی ہے جس سے پھول کے مرکزمیں بیج نہیں بنتے اورجوبیج بنتے ہیں ان کی جسامت بہت چھوٹی اور وہ بیج اندر سے خالی رہ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :