سبزیوں کو کورے سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کوچاہیے کہ وہ فصل کی آبپاشی کا وقفہ کم کردیں، محکمہ زراعت

بدھ 8 جنوری 2025 17:48

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سبزیوں کو کورے اور سردی سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ سخت سردی کے موسم میں کورے کی وجہ سے پودوں کے تنوں،شاخوں اور پتوں کے خلیوں میں موجودہ پانی جم کر برف بن جاتا ہے اس لئے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے اور شدید سردی کی وجہ سے پودے مربھی جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کو کورے سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کوچاہیے کہ وہ فصل کی آبپاشی کا وقفہ کم کردیں اور ہلکا پانی دیں فصل کے ارد گرد بھوسہ،پرالی یا گھاس وغیرہ جلاکر دھواں کریں تاکہ درجہ حرارت کو بڑھایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارچھوٹی سبزیوں یانرسریوں کو رات کے وقت پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اورسبزیوں کو ٹھنڈی ہواؤں سے بچانے کیلئے شمال کی طرف سرکنڈا لگادیں۔\378

متعلقہ عنوان :