پولٹری ریسرچ انسٹیوٹ راولپنڈی میں مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس 13 جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 8 جنوری 2025 17:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) پولٹری ریسرچ انسٹیوٹ مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں عوام کے لیے مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس منعقد کرایا جا رہا ہے۔ ترجمان پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق مرغبانی کورس 13 جنوری 2025سے17 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔ کورس کے اوقات کار صبح 9 بجے تا دن 01 بجے تک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 13 جنوری صبح 09 بجے تک کروا سکتے ہیں ۔

اس کورس کی کوئی فیس نہ ہو گی اور کورس کی تکمیل پر سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔ اس حوالے سے سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع نے کہا کہ مرغبانی کا کورس مرغیوں کی نشونما کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے جو نشوونما کے حوالے آگاہی بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کورس سے مرغبانی سے وابستہ افراد مرغبانی کے حوالے سے اہم بنیادی معلومات حاصل کر کے مرغبانی کی صنعت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :