
ادیان کے پیروکاروں کی سماجی ذمہ داریاں ہی موجودہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ ڈاکٹرحسین چاقمی
جمعہ 10 جنوری 2025 23:06
(جاری ہے)
جس میں تمام ادیان کو باہمی مسالمت آمیز زندگی گزارنے اور مشترکہ مسائل سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے امن و سلامتی اور دنیا میں عدل و انصاف کے قیام پر زور دیا گیا۔
کانفرنس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد مسیحی مذہبی دعائیہ کلمات پڑھے۔ کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی، ہم لوگ کے چئیرمین آگسٹن جیکب، سابقہ وزیر برائے اقلیتی امور وزیرزادہ، علامہ عابد حسین شاکری، راوی کمار، بشپ آرنیسٹ جیکب، پشاورزرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد نزیر،چائینہ ونڈو کی ڈائریکٹر ناز پروین، صوبائی صدر پاکستان ہندکوان تحریک اکبر سیٹھی، محمد مقصود احمد سلفی، علامہ محمد شعیب اور بڑی تعداد میں مسیحی اور ہندو کمیونٹی کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی۔ خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ادیان الہی کی تعلیمات کے مطابق، حق کا ادراک، آزادی، امن و سلامتی اور دنیا میں عدل و انصاف کا قیام، مشکلات، مسائل اور منفی پہلوں جیسے محرومی، قحط، بھوک، انتہا پسندی اور قدرتی آفات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کی اہمیت پر بات کی انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے میں مسالمت آمیز باہمی زندگی، سلامتی اور امن کا حصول ہے اور ''یقینی صلح'' تب ہی ممکن ہے جب نہ کوئی مظلوم ہو اور نہ ہی ظالم۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے گلوبل ویلج میں عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مذاہب کا کردار بہت زیادہ توجہ طلب ہو چکا ہے۔ مذاہب میں سچائی ایمانداری اور عدالت و انصاف اور جبر کی مخالفت جیسی اعلی اقدار پر زور دیا گیا، ان پر عمل کرنے سے انسان اپنے وحشی اور شیطانی مزاج کو کنٹرول کرتا ہے۔ آج نیکی اور بدی، فرشتہ اور شیطان کے درمیان جنگ عالمی شکل اختیار کر چکی ہے۔ لیکن بین الاقوامی برادری کے ارکان کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شعوری طور پر جبر کا مقابلہ کریں اور عالمی چیلنجوں کے خلاف جنگ میں بامعنی انصاف کے قیام کے ساتھ ساتھ جبر اور منظم بدعنوانی سے پاک دنیا کے قیام کے لئے اقدامات کریں۔ مقررین نے امن کے لئے تمام مذاہب کے ایکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار باہم، اتحاد، برادری اور دوستی کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔ دنیا میں موجود تمام ادیان صلح اور امن کا درس اور تشدد وخونریزی کی مخالفت کرتے ہیں، اور دہشت گردی جیسے عوامل کا کسی بھی دین سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی بھی دین کی مقدس کتاب اس کی تعلیم دیتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.