
یو این ایلچی شام کے مسئلہ پر سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے
یو این
ہفتہ 11 جنوری 2025
02:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جنوری 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک میں عوام کے زیرقیادت اور انہی کے لیے مشمولہ سیاسی عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے انتقال اقتدار میں ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔
جیئر پیڈرسن رواں ہفتے کے اختتام پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ شام کے معاملے پر اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ نجات رشدی دارلحکومت دمشق میں موجود ہیں جہاں وہ عبوری حکومت کے عہدیداروں سمیت متعدد سیاسی نمائندوں سے بات چیت کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کا امدادی اقدام
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ 200 میٹرک ٹن ادویات، صحت و صفائی کا سامان اور تعلیمی ضرورت کی چیزیں لے کر 23 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ ترکیہ سے باب الہوا کا سرحدی راستہ عبور کر کے ادلب پہنچ گیا ہے۔
(جاری ہے)
اس امداد سے آئندہ تین ماہ کے لیے تقریباً پانچ لاکھ لوگوں کی ضروریات پوری ہوں گی، 8,000 ہنگامی طبی آپریشن کیے جا سکیں گے اور تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو ذہنی صحت کی خدمات میسر آئیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ سے سرحد پار شام کی جانب امدادی کارروائیاں باقاعدگی سے جاری ہیں۔ گزشتہ پانچ روز میں 13 امدادی مشن بھیجے جا چکے ہیں جن میں سڑکوں اور شہری تنصیبات کی تعمیرومرمت سے متعلق ضروریات کا جائزہ لینے والی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی عملے نے امدادی ضروریات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں عام لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
عطیہ دہندگان سے اپیل
سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ ملک میں جہاں بھی سلامتی کی صورتحال اور انتظامی حالات اجازت دیتے ہیں وہاں اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ تاہم، ضروریات بہت زیادہ ہیں اور موسم سرما کی آمد پر ملک بھر میں بے گھر لوگوں کی حالت مزید مخدوش ہو جانے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں 620,000 سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ اس سے پہلے بھی شام کی 70 لاکھ آبادی بے گھر ہو چکی تھی۔
ترجمان کے مطابق، اقوام متحدہ نے عطیہ دہندگان سے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر اس عبوری دور میں شام کے لیے زیادہ سے زیادہ امدادی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.