بھاری میرازمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے، محکمہ زراعت سیالکوٹ

ہفتہ 11 جنوری 2025 15:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا کہ بھاری میرازمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے،جنوری میں برسیم کی بڑھوتری قدرے کم ہوجاتی ہے لیکن معتدل آب و ہوابرسیم کے لئے انتہائی موزوں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ برسیم کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے شرح بیج اورکھادوں کا متناسب استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسیم کی کاشت کےلئے 8کلوگرام فی ایکڑ، جئی کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج 6کلوگرام اورجئی کا بیج10کلوگرام فی ایکڑاستعمال کیاجاسکتاہے اسی طرح سرسوں کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج8کلوگرام اور سرسوں کا بیج نصف کلوگرام رکھنے کے بھی بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔