الیکشن بار ایسوسی ایشن جہانیاں،جیورسٹس ایسوسی ایشن کا پورا پینل جیت گیا

اتوار 12 جنوری 2025 11:30

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2025ء)الیکشن بار ایسوسی ایشن جہانیاں،جیورسٹس ایسوسی ایشن کا پورا پینل جیت گیا ،چوہدری ذاکر حسین سندھو ایڈووکیٹ صدر اور بلال سعید گورایہ ایڈووکیٹ جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ بار ایسوسی ایشن جہانیاںچوہدری سردار محمد قیصر ایڈووکیٹ کے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے الیکشن2025,26کے دوران کل196ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ جیورسٹس ایسوسی ایشن کے چوہدری ذاکر حسین سندھو ایڈووکیٹ صدر اور بلال سعید گورایہ ایڈووکیٹ جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے۔

چوہدری ذاکر سندھو ایڈووکیٹ نے 102ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل یونائیٹڈ لائرز فورم کے چوہدری جمال ناصر ایڈووکیٹ نی89 ووٹ حاصل کیے ۔

(جاری ہے)

اسی پینل کے بلال سعید گورایہ ایڈووکیٹ جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے انہوں نی115 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل یونائیٹڈ لائرز فورم کے ملک افتخار الحسن میتلا ایڈووکیٹ نی74ووٹ حاصل کیے ۔چوہدری قدیر احمد سندھو ایڈووکیٹ نائب صدر منتخب ہو گئے انہوں نے 105ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ نی85ووٹ حاصل کیے ارشد خان پاندہ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکر ٹری منتخب ہو گئے انہوں نی112ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل ملک شاہد حسین ٹانوری ایڈووکیٹ نی77ووٹ حاصل کیے۔

اسنان بشیرایڈووکیٹ فنانس سیکر ٹری منتخب ہوئے انہوں نے 110وٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل چوہدری راشد تبسم واہلہ ایڈووکیٹ نی74ووٹ حاصل کیے۔راحت النساء ایڈووکیٹ لائبریری سیکر ٹری منتخب ہوئی ہیں انہوں نی107ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل ملک غلام مصطفی ایڈووکیٹ نی81ووٹ حاصل کیے۔ممبران مجلس عاملہ کیلئے چوہدری محمد شفیق خاور،چوہدری عبدالرحمن اوٹھی،ملک صفدر حسین ہلی،مہر رفیق اوتر،حافظ توفیق احمد سندھڑا ور چوہدری محمد قاسم ضیاء ا ایڈووکیٹس منتخب ہوگئے۔

نومنتخب عہدیداران کو سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا،سابق ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،نواب زادہ ایاز خان نیازی،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد جاوید آرائیں،چوہدری ثناء اللہ احسان،محمد عارف سعید،ڈاکٹر یاسین گل،ڈاکٹر عمران فاروق،سابق صدر با رمحمد لطیف خان خٹک اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ۔