محکمہ لائیوسٹاک کی فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کامشورہ

پیر 13 جنوری 2025 14:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) محکمہ لائیوسٹاک نے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹرقیصر خلیق نے بتایا کہ دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انمول ونڈا لحمیات، قابل ہضم اجزااور نمکیات سے بھر پور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انمول ونڈا کھل، بنولہ، چوکر، روٹی کے ٹکڑوں اور آٹے سے کہیں سستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات انمول ونڈا استعمال کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے مویشی پال خواتین وحضرات کی رہنمائی ومشاورت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے لہٰذا لائیوسٹاک فارمرز مذکورہ فری ہیلپ لائن پر صبح 9 سے شام5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔