کپاس کی فصل کی پیشگی اور موسمی کاشت کے لیے جامع آگاہی مہم چلائی جائے گی ، ڈائریکٹر زراعت محمد شاہد

بدھ 15 جنوری 2025 17:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن محمد شاہد حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اس لئے کپاس کی فصل کی پیشگی اور موسمی کاشت کے لیے جامع آگاہی مہم چلائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپاس کی کاشت کے پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ کاشت پر زور دیا جا رہا ہے ، فصل کی پیشگی کاشت کے لیے ٹرپل جین کی اقسام کو ترجیح دی جائے گی۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ کاشت کے لیے صرف تجویز کردہ اقسام کے بیج ہی استعمال کیے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں جدید کاشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاتی ہے، اس فصل پر پیداواری اخراجات بھی کم ہوتے ہیں اور اس پر کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ بھی کم ہوتا ہے۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل افسران اور کپاس کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :