آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ .بارش کے باعث قومی ٹیم کا مالبورو کالج گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن منسوخ

اتوار 19 جنوری 2025 15:30

جوہربہرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2025ء)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا مالبورو کالج گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے جم میں ایکسرسائز کیں۔ پاکستان کل انگلینڈ کے خلاف اپنے گروپ کا دوسرا میچ کھیلے گا۔پاکستان کا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف 22 جنوری کو ہو گا۔