شہری کچن گارڈننگ کو فروغ دیں،ترجمان آری

منگل 21 جنوری 2025 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے شہریوں کو کچن گارڈننگ کو فروغ د ینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کےلئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانا رکھنے میں بھی اہم کردار کا موجب ہوتا ہے کیونکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہٰذا عوا م کو چاہئے کہ وہ اپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کےلئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے لئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کےلئے گملوں، کھلے ڈبوں، پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جوکافی دیر تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پالک، دھنیا، میتھی، گوبھی، ٹماٹر، شلجم، گاجر، مولی جیسی سبزیاں تین سے پانچ مرلہ کے پلاٹ میں بآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں اور ان سبزیوں کےلئے اگر نہری پانی دستیاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبزیاں کاشت کرنے کے بعد انہیں پانی دیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پانی کھیلیوں سے اوپر نہ جائے ورنہ اس سے زمین سخت اور اگاؤ متاثر ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :