
غزہ جنگ بندی: امداد کی رسد معاہدہ کے مطابق لیکن لوگوں کی ضروریات کہیں زیادہ
یو این
منگل 21 جنوری 2025
23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اب غزہ میں آنے والی امداد کی مقدار جنگ بندی معاہدے میں طے کیے گئے حجم کے مطابق ہے لیکن 15 ماہ تک بدترین حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی ضروریات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے مطابق، جنگ بندی سے فوری بعد امدادی ٹرکوں کی غزہ میں آمد شروع ہو گئی تھی۔
اب تک کسی امدادی قافلے کو لوٹنے یا عملے کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ادارے کے ترجمان جینز لائرکے نے بتایا ہے کہ سوموار کو 900 سے زیادہ ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلے غزہ میں داخل ہوئے۔
(جاری ہے)
فوری امدادی ترجیحات
ترجمان نے موجودہ حالات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر بڑے پیمانے پر امداد کی فراپہمی شروع ہو چکی ہے اور یرغمالیوں کی واپسی کا آغاز ہو گیا ہے۔ جنگ بندی بہت سی امیدیں لائی ہے اور اسے قائم رہنا چاہیے۔
خوراک کا حصول، تنوروں کی بحالی، صحت کی سہولیات، ہسپتالوں میں حسب ضرورت طبی سازوسامان کی دستیابی، پناہ گاہوں کی مرمت اور خاندانوں کی یکجائی غزہ کے فلسطینیوں کی فوری ترجیحات ہیں۔
اگرچہ امدادی اداروں نے جنگ کے دوران ان تمام ضروریات کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے لیکن بہت سی رکاوٹوں کے باعث یہ کام بہت محدود تھا۔ امید ہے کہ جنگ بندی کے بعد ان تمام ضروریات کی تکمیل ہو سکے گی۔ان کا کہنا ہے کہ امدادی ادارے طویل عرصہ سے یہ بتاتے آئے ہیں کہ غزہ کی تمام آبادی کا دارومدار انہی سہولیات اور خدمات کی فراہمی پر ہے۔
ان میں 10 لاکھ بچے بھی شامل ہیں جن میں بہت سے ایسے بھی ہیں جنہیں روزانہ صرف ایک کھانا ملتا ہے اور وہ اپنے والدین یا عزیزوں سے بچھڑ گئے ہیں۔ علاقے میں بھوک پھیلی ہے، لوگ بے گھر ہیں اور بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہیں۔ ان حالات میں زیادہ سے زیادہ مقدار میں امداد پہنچائی جانا ضروری ہے۔ہنگامی طبی ضروریات
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ترجمان طارق جاساروک نے کہا ہے کہ غزہ بھر میں ہنگامی طبی ضروریات سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
علاقے میں نصف ہسپتال غیرفعال ہیں اور بقیہ جزوی طور پر ہی کارآمد رہ گئے ہیں۔ بیشتر ہسپتالوں اور طبی مراکز کو بمباری میں شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ادارہ غزہ کے لوگوں کو ہرممکن طور سے جلد از جلد طبی سہولیات پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس میں دیگر کے علاوہ ہنگامی طبی خدمات اور زچہ بچہ کی نگہداشت خاص طور پر اہم ہے۔ 12 ہزار شدید بیمار اور زخمی افراد غزہ سے باہر علاج کی اجازت ملنے کے منتظر ہیں جنہیں درکار طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جنگ میں تقریباً 25 ہزار افراد جسمانی طور پر معذور ہو گئے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ ان لوگوں کو بحالی کی خدمات درکار ہیں جو فی الوقت غزہ میں دستیاب نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سلمان رشدی کے قتل کی کوشش کے مقدمے کی سماعت شروع
-
کرپشن میں اضافہ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں پاکستان مزید دو درجے تنزلی کا شکار
-
لاہور میں جائیداد کے جھگڑے پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کی جان لے لی
-
قانون اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑیں گے‘ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ
-
بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ: رپورٹ
-
ٹرمپ نے اسٹیل، ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کر دیں
-
آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کا فیصلہ
-
ایک سال میں میکرواکنامک استحکام آیا لیکن سفر اب بھی طویل اور مشکل ہے، وزیراعظم
-
اسرائیل اور حماس قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک یقینی بنائیں، انسانی حقوق دفتر
-
مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 40,000 فلسطینی بے گھر
-
شام: اسد دور حکومت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی تلاش
-
داعش عالمی امن کے لیے ایک سنگین اور مسلسل خطرہ، ولادیمیر وورونکوو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.