ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ کا تحصیل سمبڑیال کا تفصیلی دورہ

بدھ 22 جنوری 2025 11:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے تحصیل سمبڑیال کے مختلف دیہاتوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ کی جانب سے پوائنٹس آف سیل ڈیوائسز کے نفاذ، نرخ اور اسٹاک کی دستیابی کے حوالے سے کھاد ڈیلرز کی دکانوں سمیت گندم کے نمائشی پلاٹس کا معائنہ کیا۔بعد ازاں انہوں نےگرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹر جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :