محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے،ڈاکٹر محمد تنویر

بدھ 22 جنوری 2025 14:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان میں قدرتی ملائی کے لئے نرجانوررکھنے کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جانوروں میں جنسی ملاپ سے منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے بریڈنگ ایکٹ کے تحت ملائی والے تمام جانوروں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے تاکہ کمزور مالی حیثیت والے نرجانور مالکان کی مدد اورجانوروں کو بہتر خوراک فراہم کرکے ان کی پیداواری صلاحیت کوبڑھایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اے ڈی لائیو سٹاک نے ایسے جانوروں میں منرل مکسچر کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان جانوروں میں نمک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میویشی پال حضرات اور کسانوں کے لئے نمک سمیت منرل مولیسز بلاک اور انمول ونڈاسہولت سنٹرزپرمارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :