نوشہرہ ورکاں، کھیلتا پنجاب کے تحت گوجرانوالہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو 45 لاکھ روپے کے انعام تقسیم

بدھ 22 جنوری 2025 16:44

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے پروگرام "کھیلتا پنجاب"کے تحت 12مختلف سپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کیلئے تقریب قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں منعقد ہوئی، کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نمایاں فاتح اور رنراپ ٹیموں، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو 45 لاکھ روپے کے انعامات دیے، ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل ا میر، پرنسپل ساجد جمال بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنرسید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ 2دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والے سپورٹ ایونٹ میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، تیکوانڈو، اتھلیٹکس، میٹ ریسلنگ سمیت 12کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے تھے، حکومت پنجاب کی طرف سے ان مقابلوں میں حصہ لینے والی بوائز و گرلز کی 19 ٹیموں کے ارکان سمیت کل 219 کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا گیا۔ انہوں نے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کامیاب سپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔\378