تربیلا ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب غازی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا

بدھ 22 جنوری 2025 16:49

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) تربیلا پریس کلب غازی کا تعزیتی اجلاس ہوا، جس میں سرپرست اعلی پریس کلب غازی شوکت زمان کی وفات تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا پریس کلب غازی کا ایک تعزیتی اجلاس صدر تربیلا پریس کلب ملک فضل کریم منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس میں نائب صدر شبیر احمد ،جنرل سیکرٹری عدیل خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یاور حیات ، فنانس سیکرٹری عدنان مغل، ممبران قاری احمد عقیل، مبشر الحسن سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سینئر مقامی صحافی و سرپرست اعلیٰ پریس کلب غازی شوکت زمان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :