کوئٹہ، سردار بہادر خان یونیورسٹی میں تعیناتی کے حوالے سے اجلاس منعقد

بدھ 22 جنوری 2025 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت سردار بہادر خان یونیورسٹی میں تعیناتی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر علی شاہ اور ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر خالد خان مندوخیل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو پوسٹوں،ٹیسٹ ،موجود مسائل اور لسٹوں میں ٹیکنیکل غلطیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی کے کی پوسٹوں پر تعیناتی کے تمام تر مراحل کو جلد از جلد مکمل کریں اس دوران کوئی غفلت یا سستی ناقابل برداشت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس کے آخر میں کہا کہ ایک ہفتے کے اندر ر تمام کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :