آئرلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13 رنز سے شکست دے دی

بدھ 22 جنوری 2025 19:55

جوہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء) آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13 رنز سے شکست دے دی،اس جیت کے ساتھ آئرلینڈ نے سپر سکس میں بھی کوالیفائی کرلیا، بارش کی وجہ سے یہ میچ 9 اوورز کا کردیا گیا تھا۔آئرلینڈ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 9 اوورز میں 5 وکٹوں پر69 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پاکستان انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 73 رنز کا نظٰر ثانی ہدف دیا گیا تھا۔آئرلینڈ کی اننگز میں ایلس والش 5 چوکوں کی مدد سی31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔انابیل 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ میمونہ خالد نے دو وکٹیں حاصل کیں،قرةالعین اور ماہ نور زیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان انڈر19 جواب میں 7 وکٹوں پر 59 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکی۔ کپتان کومل خان 12 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔