گندم کے پودے کی عمر60 روز ہونے پرآخری گانٹھ پرننھا سا سٹہ بنناگوبھ کے مرحلے کا آغاز ہوتا ہے،کاشتکار اس مرحلہ پر الرٹ رہیں، ڈائریکٹرزراعت

جمعرات 23 جنوری 2025 14:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2025ء) ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ گندم کے پودے کی عمر60 روز ہونے پرآخری گانٹھ پرننھا سا سٹہ بنناگوبھ کے مرحلے کا آغاز ہوتا ہے لہٰذاکاشتکار اس اہم ترین مرحلہ پر الرٹ رہیں۔انہوں نے کہا کہ25 سے 30 دن تک سٹہ تنے کے اندر ہی پروان چڑھتا رہتا ہے اس دورانیے کو گوبھ کہا جاتا ہے اورجب فصل کی عمر 75 سے 80 دن کی ہوتی ہے تو گوبھ کا مرحلہ مکمل ہوتا ہے جس کے بعد ایک بڑا پتہ نمودار ہوتا ہے جسے فلیگ لیف کہتے ہیں اورمذکورہ فلیگ لیگ کے نمودار ہوتے ہی اس میں لپٹا ہوا سٹہ بھی باہر آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوبھ کا مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اسلئے جب فصل گوبھ پر آجائے توکاشتکار نائٹروجن کا استعمال بند کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوبھ کی حالت میں عموماً تیسرا پانی لگتا ہے اسلئے اس سٹیج پر پانی ضرور لگانا چاہیے اور یہ پانی کسی بھی صورت مس نہیں ہونا چاہیے نیز اس گوبھ کے مرحلے پر کاشتکار پوٹاش اورمائیکرو نیوٹرینٹس کا استعمال کریں نیزامائینو ایسڈکیساتھ فنجی سائیڈ ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ رسٹ کیلئے حفاظتی سپرے بھی ساتھ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ گوبھ کے مرحلے پرکسی بھی اچھی کمپنی کی ایس او پی پوٹاش 10 کلوگرام فی ایکڑ فلڈاورملٹی مائیکرو نیوٹرینٹس سمیت کسی اچھے فنجی سائیڈ کے سپرے میں غفلت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :