پہلے 9 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں، ابرار احمد نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

ابرار احمد اب تک 9 ٹیسٹ میچز میں 34.34 کی اوسط سے 44 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 جنوری 2025 16:57

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2025ء ) قومی ٹیم کے مسٹری سپنر ابرار احمد کیریئر کے پہلے 9 ٹیسٹ میچز میں ثقلین مشتاق اور سعید اجمل سے بھی زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بائولر بن گئے ہیں۔
26 سالہ ابرار احمد نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد اب تک 9 ٹیسٹ میچز میں 34.34 کی اوسط سے 44 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی سپنر کی جانب سے اپنے پہلے 9 میچز میں وکٹوں کی مشترکہ طور پر دوسری تعداد ہے۔

(جاری ہے)

 
پاکستان کے لیے پہلے 9 ٹیسٹ میچز زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر یاسر شاہ تھے جنہوں نے 54 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد اور سابق لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمان 44،44 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ 
ایک اور سابق لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر اپنے پہلے 9 میچز میں 40 وکٹیں لیکر اس فہرست میں تیسرے جب کہ سابق لیگ سپنر دنیش کنیریا 39 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔ ’دوسرا‘ ماسٹر ثقلین مشتاق نے اپنے پہلے 9 ٹیسٹ میچ میں 38 جب کہ سعید اجمل نے 33 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔                                    

متعلقہ عنوان :