پنجاب میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای ٹیکسی سروس کے ماڈل پر ورکنگ شروع کردی

جمعہ 24 جنوری 2025 23:35

پنجاب میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)پنجاب میں الیکٹرک ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے ،محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای ٹیکسی سروس کے ماڈل پر ورکنگ شروع کردی،الیکٹرک ٹیکسی سروس کا رنگ ممکنہ طور پر بلیو رکھنے کی تجویز پر اتفاق کرلیا گیا ،پہلے مرحلے میں 700سے 1000تک ای گاڑیاں آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ، ای ٹیکسی سروس کیلئے 3ملکی و غیر ملکی ای وہیکلز مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے اظہار دلچسپی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک ٹیکسی سروس کو روزگار سکیم یا نئے ماڈل پر لانچ کرنے پر بھی ورکنگ شروع کردی گئی ، فنانسنگ کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ دیگر مالیاتی اداروں کو بھی شامل کیا جاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :