وزیرداخلہ کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

ہفتہ 25 جنوری 2025 22:38

وزیرداخلہ کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آپریشن کے نتیجے میں ان کے مذموم منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے چار خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے بروقت اور موثر جواب دینے پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ملک خوارجی دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :