چھوٹی کیاریوں میں ایسی موسمی سبزیاں کاشت کریں جو دیر پا پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں ، ڈی ڈی زراعت

پیر 27 جنوری 2025 17:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت پسرور ڈاکٹر سجاد حیدر نے کہا ہے کہ سبزیوں کی کاشت نہ صرف انسانی صحت کےلئے اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانا رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر یلو پیمانے پر کاشت کی گئی سبزیاں کیمیائی سپرے سے پاک ہوتی ہیں لہٰذا عوا م کو چاہئے کہ وہ کچن گارڈننگ کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر سبزیوں کی کاشت کے لئے گھر میں جگہ دستیاب نہ ہو تو گملوں، کھلے ڈبوں، پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں خالی جگہ پر چھوٹی کیاریوں میں ایسی موسمی سبزیاں کاشت کریں جو دیر پا پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں جن میں دھنیا، میتھی، گوبھی، ٹماٹر، شلجم، گاجر، مولی جیسی سبزیاں شامل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آبپاشی کے وقت دھیان رکھا جائے کہ پانی کھیلیوں سے اوپر نہ جائے ورنہ اس سے زمین سخت اور اگاؤ متاثر ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :