تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اورلفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی74ویں برسی 3فروری کومنائی جائے گی

بدھ 29 جنوری 2025 10:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی74ویں برسی 3فروری کومنائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آ باد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کا نام تجویز کرنیو الے چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیںانگلستان کے شہر کیمبرج میں امانتاً دفن کیا گیا ہے۔