سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی جانب سے گندم آبپاشی کا شیڈول جاری

بدھ 29 جنوری 2025 11:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ کی جانب سے گندم آبپاشی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے اے پی پی کو بتایا کہ گندم کے کاشتکاروں کوپہلا پانی جھاڑ کی حالت میں، دوسرا پانی گوبھ کی حالت میں اور تیسرا پانی دودھیا حالت میں لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کوکہاگیاہے کہ وہ گندم کی بمپر کراپ کے حصول اور فصل کو ہر قسم کی بیماریوں سے بچانے کیلئے گندم کی فصل پر دوپہر کے وقت ٹی جیٹ نوزل کے ذریعے سپرے یقینی بنائیں اور فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو 42فیصد تک نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ گندم کی فصل کو 3 مراحل میں پانی دینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :