مقامی سطح پر ہائبرڈ بیج کی تیاری کےلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد

بدھ 29 جنوری 2025 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ بھاری درآمدی اخراجات سے بچنے کے لئے مقامی سطح پر ہائبرڈ بیج کی زیادہ سے زیادہ تیاری کےلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں پھلوں و سبزیوں کے بیجوں کی ضرورت 15 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں صرف 3لاکھ ٹن بیج دستیاب ہے نیز چاول، آلو، مکئی، دیگر سبزیوں و پھلوں کا 12 لاکھ ٹن بیج درآمد کرنے پر سالانہ اربوں روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے اس لئے مقامی سطح پر ہائبرڈ بیج تیار کرکے بھاری درآمدی اخراجات بچائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :