پسرور، فصلوں کے ردوبدل سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، ڈی ڈی پسرور

جمعرات 30 جنوری 2025 16:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2025ء) محکمہ زراعت پسرور نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ فصلوں کے ہیرپھیر سے جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کریں اور مہنگی ادویات کا استعمال کم کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع پسرور ڈاکٹر سجاد حیدر نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کیلئے فصلوں کے ہیرپھیر پر عمل کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رقبہ پر فصل کے ردو بدل سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، کھیتوں میں ایک سال برسیم یا لوسرن اور دوسرے سال گندم کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ نہ صرف کھیتوں کی ذرخیزی برقرار رکھی جاسکے بلکہ ایک جیسی فصلوں کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے بھی بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں اور فصل سے زیادہ پیداوار کمائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصلوں کے ہیرپھیر سے نہ صرف اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ ادویات پر زیادہ خرچ کو بھی بچایا جاسکتا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار آرگینک کھادوں پر زیادہ منحصر کریں کیونکہ ان کھادوں سے بیماریوں کے حملہ میں کمی بھی آتی ہے اور مہنگی کھادوں سے بچ کر خرچہ میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے کھادوں کے استعمال کیلئے اپنی زمین کا تجزیہ کرائیں اور اس کے مطابق کھاد استعمال کریں یا محکمہ زراعت کے نمائندوں سے جو فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کررہے ہیں رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :