محکمہ لائیو سٹاک نے کئی سال تک رہنے والے چارہ جات متعارف کرادیئے

جمعرات 30 جنوری 2025 16:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2025ء) محکمہ لائیو سٹاک نے اعلیٰ پیداواری صلاحیت کے حامل لحمیات اور توانائی سے بھرپور کئی سال تک رہنے والے چارہ جات متعارف کرادیئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ فارمرز کے رقبہ جات پر تینوں اقسام کے چارہ جات کے نمائشی پلاٹس کی کاشت کے لئے قلموں اور بیج کی مفت فراہمی بھی کی جائے گی جس سے مویشی پال حضرات کو درپیش چارے کی کمی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فارمرز حضرات اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تعاون کریں۔اس ضمن میں محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کی جانب سے جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے ترقی پسند بریڈرز کو آگاہی دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :