شورکوٹ،اگیتی کپاس مہم کے حوالے سے گاؤں کالو والا میں فارمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 30 جنوری 2025 19:40

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2025ء) اگیتی کپاس مہم کے حوالے سے گاؤں کالو والا میں فارمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ٹریننگ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مھر اعجاز صالح اورمیڈم سدرہ حنیف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مھر اعجاز صالح میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی اچھی پیداوار لینے کے لیے اگیتی کاشت کو ترجیح دی جائےتاکہ فی ایکڑ پیداوار زیادہ لی جا سکے اس حوالے سے کاشت کا ٹرپل جین ورائٹی کا انتخاب کریں اور جو رقبے کینولا رایا کماد سے خالی ہو رہے ہیں ان پر کپاس کاشت کریں 15 فروری سے لے کر 31 مارچ تک اگر کپاس کاش کر لی جائے تو اس کی فی ایکڑ پیداوار 70 سے 80 من تک لی جا سکتی ہے جس سے کاشتکار کو بھی فائدہ ہوگا اور ہم ملکی معشیت کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

زراعت افیسر مرکز وریام والا نے شرکاء سے کہا کہ بیچ کو زہر آلود کر کے کاشت کریں ،متوازن کھادوں کو اور سفارش کردہ سپرے کے استعمال کرنے سے اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔\378