کاشتکار ہلدی کی برداشت جلد مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

جمعہ 31 جنوری 2025 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) محکمہ زراعت نے ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار فصل کی برداشت سے 3سے 4روز قبل کھیت کو ہلکا پانی لگائیں اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کر لیں اور کسی کی مدد سے فصل کی برداشت مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ اگر کاشتکاروں کو ہلدی کی فصل کی برداشت میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ مزید مشاورت، معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :