محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مرچ کی فصل کو وائرسی امراض سے بچانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

پیر 3 فروری 2025 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض، تیلے، پتہ مروڑ وائرس، سفید مکھی، گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری لا کربھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار متاثرہ پودوں کی باقیات کو فوری تلف کردیں اور ایسی اقسام کا انتخاب کریں جس سے پھل جلدی تیار ہو جاتاہو۔

انہوں نے کہاکہ پھل کو زخمی ہونے سے بچانا بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت نہ ہونے سے پھل کاسڑاؤ بھی مرچ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اسی طرح سفوفی پھپھوندی کے بروقت تدارک کیلئے بھی مناسب زہروں کا سپرے کیاجانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :