کاشتکار وں کوبہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 3 فروری 2025 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی جانب سے کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بہاریہ مکئی کی دوغلی اقسام کی کاشت جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں تاہم یہ کاشت آخر فروری تک بھی مکمل کی جاسکتی ہے اور مذکورہ کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام ایف ایچ 810، یوسف والا ہائبرڈ اور دیگر دوغلی اقسام کی کاشت سے بہتر نتائج بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کی وٹوں پر کاشت کیلئے بیج کی شرح 8 سے10کلوگرام فی ایکڑ جبکہ ڈرل سے کاشت کی صورت میں بیج کی شرح 12 سے 15 کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کیلئے درمیانی ذرخیز زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ، آدھی بوری یوریا یا ساڑھے6 بوری سنگل سپر فاسفیٹ 18فیصد ہمراہ ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ و ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ بوائی کے وقت ڈالنا اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب پودوں کی اونچائی ایک فٹ ہو جائے تو کاشتکار مزید ایک بوری یوریا اور پودے کی اونچائی اڑھائی فٹ ہونے پر پھر ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کے پودے پر پھول آنے سے قبل بھی ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :