محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پل 137 پر کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے کسان اجتماع کا انعقاد

پیر 3 فروری 2025 19:30

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) محکمہ زراعت جہانیاں کے زیرِ اہتمام ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی اڈا پل 137 پر چوہدری سمیع الرحمن اور چوہدری اختر رسول کے ڈیرے پر کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے کاشتکاروں کے ایک بڑے کسان اجتماع انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر زراعت ملتان چوہدری شہزاد صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خانیوال مہر محمد اقبال نے خصوصی شرکت کی، چوہدری شہزاد صابر نے کہاکہ کپاس کی اگیتی کاشت زیادہ پیداوار اور منافع کی ضامن ہے اس سال کا موسم اگیتی کپاس کی نشوونما اؤر پیدوار کے لیے نہایت موزوں ہے، لہذا موسمی مکئی سے چلی رقبے پر اگیتی کپاس کی کاشت کو ترجیح دیں، ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال مہر محمد اقبال نے کہاکہ حکومت کپاس کی کاشت کے حوالے فی ایکٹر 5 ہزار روپے سبسڈی دے رہی ہے، تاکہ کسانوں کو کپاس کی دیکھ بھال کرنے میں معاشی مدد مل سکے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جہانیاں حافظ شاہد جاوید نے کہاکہ کاشتکار 15 فروری کے بعد کپاس کی کاشت یا آغاز کریں، کھیلیوں کی چوڑائی اڑھائی فٹ پودوں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ فٹ رکھیں، بیج اقسام کا انتخاب محکمہ زراعت کے مشورے سے کریں، مزید کہاکہ موجود موسمی تناظر میں جہاں گندم کو آبپاشی کا وقفہ 20 دن ہوگیا ہو وہاں آبپاشی کریں اور حل پذیر پوٹاش استعمال کریں،اس مقطع پر زراعت آفیسر جہانیاں اورنگزیب، چو ہدری اختر رسول، چوہدری انور نمبردار، اسلم شاہد گل محمد اعظم نمبردار،عباد نمبردار، شبیر نمبردار، اعظم نمبروار، اسلم ، زاہد حسین، سلطان محمود، احمد خان،منظر حسین، محمد شعیب سمیت دیگر بھی موجود تھے-\378

متعلقہ عنوان :